Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی : ملتان میں جشن آزادی کے سلسلہ میں رنگا رنگ تقریب

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان میں جشن آزادی کے سلسلہ میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہدہ تنویر نے کی اس موقع پر طلباء و طالبات کے درمیان یوم آزادی کے حوالہ سے ملی نغموں ، تقریری مقابلوں اور ٹیبلوز کے علاوہ مختلف آرٹ کے مقابلہ جات بھی ہوئے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عشرت حسین بھٹی، پروفیسر الفت کاظمی،پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار، پروفیسر ڈاکٹر وجیہہ ناز،فرحت عباس، شائستہ جبیں اور عشرت ناز کے علاوہ ٹیوٹرز اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی، طالبعلموں نے ملی نغموں ، تقاریر اور دیگر مقابلہ جات کے ذریعے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر خظاب کرتے ہوئے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہدہ تنویر نے کہا کہ آزادی لازوال نعمت ہے، جو ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر حاصل کی، ہمیں پنے ذاتی مفادات کے بجائے اجتماعی اور ملکی سلامتی کے مفادات کو فروغ دینا ہوگا تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

اس سلسلہ میں اپنی ذات سے نکل کر مادر وطن کے لئے سوچنا ہوگا اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ڈاکٹر عشرت حسین بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن کی سالمیت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

آخر میں طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کے لئے مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button