Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

پاکستان میں بھارتی میزائل گرنےکا واقعہ : بھارتی فضائیہ کے 3 افسران برطرف

بھارت نے کورٹ آف انکوائری کے بعد ‘ تکنیکی غلطی’ سے پاکستان میں میزائل فائر ہونے کے واقعے پر 3 افسران کو برطرف کردیا۔

رواں سال 9 مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا۔

پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کی تھی, اور مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔

تاہم بھارت نے واقعے کو ‘تکنیکی غلطی’ قرار دیا تھا ،اور واقعے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

اب بھارتی ائیرفورس نے کورٹ آف انکوائری کے بعد 3 افسران کو برطرف کردیا ہے، جن میں ایک گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈر اور اسکواڈرن لیڈر شامل ہیں۔

انکوائری کے مطابق غفلت اور لاپرواہی برتنےکے الزام میں ان فوجی افسران کو برطرف کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button