Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انصاف آفٹرنون سکولز ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا

حکومتی ادارہ ڈی جی ایم اینڈ ای کی مانیٹرنگ رپورٹ میں انکشافات ہوا ہے کہ سابقہ حکومت کا 5 ارب 80 کروڑ روپے مالیت سے شروع کیا گیا پروگرام ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں انصاف آفٹر نون سکول پروگرام شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد اوور لوڈڈ سکولوں کے بچوں کو شام میں سکول لگا کر تعلیم دینا ، اور بچوں کی تعداد میں اضافہ کرنا تھا لیکن پروگرام دو سالوں میں مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔

رپورٹ کے مطابق آفٹر نون سکول پروگرام کو 5 ارب 80 کروڑ روپے کا فنڈ بھی دیا گیا، مگر 2 ارب خرچ ہی نہ ہو، اور سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھانے کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو پایا۔

رپورٹ کے مطابق سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھنے کی بجائے تعداد کم ہوئی، پنجاب بھر میں 300 سے زائد آفٹر نون سکول کھولے گئے تھے، جبکہ بجٹ کے اخراجات پر محکمہ سکول کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ بھی غیر تسلی بخش رہی ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے 2021 میں آفٹر نون سکول پروگرام شروع کیا تھا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button