Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسٹی ٹیوٹ آف فزکس زکریا یونیورسٹی میں شجر کاری مہم

بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان انسٹیٹیوٹ آف فزکس میں شجر کاری مہم کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ، ڈین فیکلٹی آف سائنس / ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فزکس نے نمائشی اور پھل دار پودے لگا کر کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کا کہنا تھا کہ تعلیم اور ریسرچ کلچر کے ساتھ کیمپس کی خوبصورتی ترجیح بنیادوں پر کی جائے گی، کیونکہ یہ سنت نبوی بھی ہے اور صدقہ جاریہ بھی۔

اس موقع پر میں پروفیسر ڈاکٹر انور منظور ، پروفیسر ڈاکٹر نعیم انجم ، ڈاکٹر عبدالشکور ، ڈاکٹر جنید اقبال، ڈاکٹر احسن مظہر، ڈاکٹر نعمان عثمانی ، ڈاکٹر عارف خلیل ، مسٹر عاصم جاوید، ڈاکٹر مریم حنا، ڈاکٹر وسیم عباس، ڈاکٹر نازیہ ارم اور ڈین آفس کے سٹاف محمد علیم اشرف ، محمد یسین اور محمد زبیر اسلم نے شرکت کی اور اپنے حصے کے پودے لگائے۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کی اس کاوش پر تمام فیکلٹی ممبران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھر پور طریقے سے مہم کو کامیاب کرانے کیلئے اور اپنا کردار ادا کرینگے اور شعبہ فزکس میں زیادہ سے زیادہ پھل دار پودے لگائے جائیں گے تاکہ طلبا وطالبات سائے کے ساتھ ساتھ پھلوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button