”انٹلکچول پراپرٹی اینڈ پیٹنٹ” بارے ویمن یونیورسٹی میں ورکشاپ
ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اوورک (افس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ) کے زیر اہتمام ”انٹلیکچوئل پراپرٹی اینڈ پیٹنٹ ضروری: یونیورسٹی اساتذہ کے لیے بنیادی اور قانونی پہلو“ پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ، رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، اورک کی سربراہ ڈاکٹر کنول رحمان اور ویمن یونیورسٹی کے آئی پی ایکسپرٹ ڈاکٹر صائمہ نسرین اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں دانشورانہ املاک کے حقوق کے تحفظ کے لیے 2005 میں قائم کیے گئے ادارے انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی مدد سے اس سیمینار کا مثبت نتائج سامنے آئیں گے ، یونیورسٹی اساتذہ کی املاک و دانش کے حقوق کے تحفظ میں سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ہمارا شعبہ اورک یہ ڈیوٹی بڑی مستعدی سر انجام دےرہا ہے ۔
اورک ایسے تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے جو اساتذہ کو با اختیار بناتے ہیں، اور تعلیمی برادری میں جدت پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیمینار نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو اکٹھا کیا تاکہ ان کو دانشورانہ املاک کے حقوق اور پیٹنٹ سے متعلق قانونی پہلووں کے بارے جاننے میں مدد ملے۔
رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے یونیورسٹی کے علمی اور تحقیقی کلچر کو بڑھانے کے لیے ایسے تربیتی سیشنز کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اس کے بعد ڈاکٹر صائمہ نسرین، ڈپٹی ڈائریکٹر، آئی پی لیگل سروسز اورک نے ٹریننگ کا ایک جائزہ پیش کیا ۔
ٹرینر آئی پی او سے تعلق رکھنے والی پیٹنٹ ماہر شاکرہ خورشید اور مہمان خصوصی محمد اسلم نے کہا کہ "پیٹنٹ کی تلاش” دانشورانہ املاک کے تحفظ اور انتظام میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے پیٹنٹ فائلنگ اور تحفظ کے بارے میں بھی عملی رہنمائی کی سیمینار میں آئی پی کے قوانین ، آئی پی کی اقسام اور ان کے فوائد، پینٹ فائلنگ، اور پینٹ رائٹس کی تلاش بارے تفصیل سے آگاہی دی گئی۔
آخر میں رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے شرکاء اور آرگنائزر میں سرٹیفکٹ تقسیم کئے ۔