Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ آج 21 اپریل 2024کو ایم سی جی گراؤنڈ نواں شہر ملتان میں کھیلا جائے گا۔

سیکرٹری ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن امجد رزاق بھٹہ کے مطابق افتتاحی میچ اے او کرکٹ کلب ملتان اور بولان کرکٹ کلب ملتان کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب دن بارہ بجے منعقد کی جائے گی، ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد ارسلان خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے، اس موقع پر تمام کلبوں کے صدور بھی موجود ہونگے۔

اس سلسلہ میں ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت صدر محمد ارسلان خان منعقد ہوا، جس میں نائب صدر محمد ارشاد سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ جوائنٹ سیکرٹری منظور لطیفی اور سیکرٹری فنانس جاوید اقبال شامل تھے۔

اجلاس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور مختلف کمیٹیوں کو تشکیل دیا گیا۔

اس موقع پر صدر ارسلان خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کلب کرکٹ کے فروغ کے لیے اس ایونٹ کا آغاز کرنے جارہی ہے تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کے ساتھ معیاری کرکٹ کھیلنے کو ملے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button