Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 20 اپریل سے شروع ہوگا

ارسلان خان صدر ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 20 اپریل 2024 بروز ہفتہ سے ایم سی جی گراؤنڈ نواں شہر ملتان میں شروع ہوگا، جس میں ملتان ڈسٹرکٹ کے ایکٹیو اور ان ایکٹیو کلبز جن کی تعداد بیالیس ہے حصہ لیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پہلے یہ ایونٹ فضل محمود کے نام سے منعقد ہوتا تھا اب کی بار پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کا نام تبدیل کرکے انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ رکھ دیا ہے، جس میں تمام شامل ٹیموں کو کم از کم تین میچز لازمی دیے جائیں گے جو کہ پی سی بی کا احسن اقدام ہے، جس سے کلب کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا اور اس سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button