Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر کلب جمناسٹک چیمپئن شپ کا انعقاد

ملتان ڈسٹرکٹ اور ڈویژن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ملتان انٹر کلبز فضل حسین کھوکھر میموریل جمناسٹک چیمپئین شپ لائٹنز نے جیت لی۔

محمد مرسلین چیمپین شپ کے بیسٹ جمناسٹ قرار پائے. سیکنڈ بیسٹ جمناسٹ کی دوڑ میں سفیر عباس اور شہباز علی قرار پائے۔

تقریب کے مہمان خصوصی فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر پر فاروق لطیف نے کہا کہ کمشنر اور ڈی سی ملتان کی جانب سے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، جس کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم کی جانب سے سپورٹس کیلنڈر تیار کیا گیا ہے، جس میں تمام کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے ۔

تقریب کے آخر میں تمام ٹیمز کے کھلاڑیوں نے مشترکہ طور پر جمناسٹک کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔

ملتان جمناسٹکس ایسوسی کے جنرل سیکریٹری شہباز احمد کھوکھر، صدر کامران صادق، چیئرمین اظہار حیدر، سید غلام حر ،زرغام عباس ، سید سخی عباس اور حمیر خان نے آ فیشل کے فرائض سر انجام دینے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button