Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی اتھلیٹکس اور رسہ کشی چیمپئن شپ کا آغاز

زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس اور رسہ کشی چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔
یونیورسٹی ایتھلیٹکس ٹریک پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے رنگا رنگ تقریب میں مقابلوں کا افتتاح کیا۔

بعدازاں ناک آؤٹ بنیاد پر منعقدہ رسہ کشی چیمپئن شپ میں زکریا یونیورسٹی اور گورنمنٹ پوسٹر گریجویٹ کالج مظفر گڑھ فائنل میں پہنچ گئے۔

سیمی فائنل میچز میں زکریا یونیورسٹی نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چوک اعظم کو اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفر گڑھ نے سٹی کالج کو شکست دے دی۔ ایتھلیٹکس نتائج کے مطابق پہلے روز ہونیوالے مختلف ایونٹس میں زکریا یونیورسٹی کو سبقت حاصل رہی۔

دوسری پوزیشن کیلئے مظفر گڑھ۔ کوٹ ادو۔ چوک اعظم اور سٹی کالج کے ایتھلیٹس میں زوردار مقابلہ ہوا ہے۔

سو میٹر۔ دو سو میٹر۔ چار سو میٹر۔تین ہزار میٹر۔لانگ جمپ۔ ٹرپل جمپ۔ گولہ اور تھالی پھینکنے کے مقابلے کروائے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button