Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر کالجیٹ کرکٹ چیمپئن شپ شروع ہوگئی

انٹر کالجیٹ کرکٹ چیمپئن شپ ایمرسن یونیورسٹی میں شروع ہوگئی، جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کیا۔

چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ظفر شیروانی ڈائریکٹر سپورٹس ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے مطابق افتتاحی میچ سول لائن کالج بمقابلہ اسپائیر کالج کھیلا گیا، جس میں سول لائن کالج نے فتح حاصل کی۔

دوسرا میچ پنجاب کالج اور سٹی کالج کے مابین کھیلا گیا جس میں پنجاب کالج نے فتح حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ سینٹرل کالج اور ولایت حسین کالج کے مابین کھیلا گیا جس میں سینٹرل کالج نے 98 رنز سے فتح حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کا چوتھے میچ سپیریئر کالج اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان (انٹرمیڈیٹ ) کے مابین کھیلا گیا جس میں سپیریئر کالج نے 62 رنز کا ہدف دیا، جسے ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے بغیر کسی نقصان کے 6 اوورز میں بآسانی مکمل کیا اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کرلی۔

ایمپائرنگ کے فرائض جمیل کامران، راجہ افتخار اور منیر احمد نے سر انجام دیے، اور سکورر اختر خان تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ ہمارےپاس کھیلوں کی تمام تر سہولیات میسر ہیں بالخصوص کرکٹ کے حوالے سے ملتان کا بہترین کرکٹ گراؤنڈ موجود ہے اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان ہر طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے حاضر ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ایمرسن یونیورسٹی کے طلباء کی طرح دیگر اداروں کے طلباء یہاں اکر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

جیسے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ال پاکستان بیس بال چیمپئن شپ کے لیے ہمیں میزبانی کا اعزاز عطا کیا ہے، اسی طرح اس ٹورنامنٹ کے لئے ملتان بورڈ نے ہمارے گراؤنڈ کو منتخب کیا ہے یہ کھیلوں کے حوالے سے ہماری کاوشوں کا اعتراف ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر شیروانی پروفیسر ڈاکٹر کاشف پروفیسر شفقت عباس پروفیسر ندیم ٹونی و دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button