Breaking NewsSportsتازہ ترین
انٹر کالجیٹ فٹ بال چیمپئن شپ اختتام پذیر

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ فٹ بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔
ملتان بورڈ کیمپس گراؤنڈ پر لیگ بنیاد پر کھیلی گئی چیمپئن شپ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی، اسپائر کالج کبیروالہ نے اپنے پانچوں لیگ میچز جیت کر ناقابل شکست اعزاز کے ساتھ ایونٹ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
رفاء کالج خانیوال چار فتوحات کے ساتھ دوسرے اور پنجاب کالج ملتان نے تین کامیابیاں پا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔