Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر کالجیٹ گرلز بیڈ منٹن چمپیئن شپ

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں انٹر کالجیٹ گرلز بیڈ منٹن چمپیئن شپ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔

جس میں اسلامیہ کالج میاں چنوں ، گورنمنٹ گرلز کالج بورے والا ، گورنمنٹ گرلز کالج چونگی نمبر ۱۴، سنٹرل کالج ملتان ، بہاء الدین زکریایونیورسٹی شامل تھے۔

اس ایونٹ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی تھے۔ جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس عابدہ خان بھی موجود تھیں۔

پہلا میچ بی زیڈ یو ، بمقابلہ بورے والا کالج کے درمیان ہوا۔ بی زیڈ یو نے 2-0 سے جیت لیا۔

دوسرا میچ سنٹرل کالج بمقابلہ چونگی نمبر15کالج کے درمیان ہوا۔

تیسرا میچ جی سی بورے والا اور جی سی چونگی نمبر ۱۴ کے درمیان ہوا۔ جی سی بورے والا نے جیت لیا۔

ریفری کے فرائض غضنفر راں ، انیس خان ، حماد اسلم نے سرانجام دیے۔

فائنل میچ بی زیڈ یو اور سنٹرل کالج ملتان کے درمیان 15 دسمبر کو ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button