Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایچ ای ڈی کے زیر اہتمام انٹر کالجز سپورٹس مقابلوں کا انعقاد

انٹر کالجیٹ سپورٹس گیمز ڈویژن لیول گورنمنٹ کالج خانیوال نے والی بال کا ایونٹ جیت لیا۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاریکٹریٹ آف کالجز ہنجاب کے زیر اہتمام سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے جاری انٹر کالجیٹ گیمز ڈویژن لیول میں کھیلوں کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے۔

اس موقع پر رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان۔فاروق لطیف ڈی ایس او۔عدنان احمد۔غلام فرید اسسٹنٹ ڈاریکٹر کالجز۔محمد عدنان۔شاہد لطیف۔جنید اقبال۔ناصر حسین۔اسد حبیب۔منظور لطیفی بھی موجود تھے، جنہوں نے اس سارے ایونٹ کو مانیٹر کیا۔

مختلف کھیل کے مقابلہ جات جن میں والی بال میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج خانیوال نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بوریوالہ ڈسٹرکٹ وہاڑی کو ہرا کر فائنل جیت لیا۔

اسی طرح کبڈی میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج لودہراں اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج بوریوالہ ڈسٹرکٹ وہاڑی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

فٹبال کے ایونٹ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج دنیاپور لودہراں اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کبیروالہ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ہاکی بوائز میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج خانیوال نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس ملتان کو ہرادیا۔

گرلز کرکٹ میں شاہ رکن عالم گرلز کالج ملتان نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن خانیوال کو چھ رنز سے جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج وہاڑی نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کہروڈ پکا ڈسٹرکٹ لودہراں کو دو رنز سے ہرا دیا۔

جبکہ مختلف کیٹیگری میں ریسلنگ کے مقابلہ جات بھی اختتام ہوئے۔

کھیلوں کے مقابلہ جات آج بھی جاری رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button