Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر کالجیٹ سپورٹس گیمز : ڈویژن لیول پر مختلف کھیلوں کے مقابلے اختتام پزیر ہوگئے

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاریکٹریٹ آف کالجز ہنجاب کے زیر اہتمام سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے جاری انٹر کالجیٹ گیمز ڈویژن لیول میں کھیلوں کے مقابلے تیسرے روز بھی جاری رہے۔

اس موقع پر رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان ۔فاروق لطیف ڈی ایس او۔عدنان احمد۔غلام فرید اسسٹنٹ ڈاریکٹر کالجز۔محمد عدنان۔شاہد لطیف۔جنید اقبال۔ناصر حسین۔اسد حبیب.انیس خان ۔منظور لطیفی۔بھی موجود تھے ، جنہوں نے اس سارے ایونٹ کو مانیٹر کیا۔

ہاکی بوائز میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج خانیوال نے فائنل جیتا۔
فٹبال میں گورنمنٹ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کبیروالہ فاتح رہی۔
اسی طرح کبڈی کا ڈویژن چیمپئن ہونے کا اعزاز گورنمنٹ کالج لودہراں نے حاصل کیا۔

کھیلوں کے دیگر مقابلہ جات میں کرکٹ گرلز میں گورنمنٹ گرلز کالج وہاڑی نے وننگ ٹرافی حاصل کی۔

ملتان ہاکی اسٹیڈیم آسڑوٹرف پر گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالہ ڈسڑکٹ وہاڑی نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن کو ہراکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

اسی طرح والی بال گرلز میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن خانیوال نے گورنمنٹ گرلز کالج میلسی ضلع وہاڑی کو ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button