انٹر کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپئن شپ: سول لائن فاتح
انٹر کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپئن شپ۔سول لائنز گریجویٹ کالج ایمرسن یونیورسٹی کو ہرا کرگروپ اے کے کا چیمپین بن گیا۔
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپئن شپ۔2022.23 کا فائنل سول لائنز کالج نے چھ وکٹوں سے جیت لیا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی پروفیسر رانا شاہد وائس پرنسپل سول لائنز کالج ۔ڈاکٹر اسد رضا ہیڈ ڈیپارٹمنٹ کمیسڑی تھے، ان کے ہمراہ ڈاریکٹر سپورٹس ایمرسن یونیورسٹی ظفر شیروانی۔ منظور حسین پروانہ۔ ندیم اقبال۔پروفیسر ضیاء بھی موجود تھے۔
ایمرسن یونیورسٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 109 رنز بناے۔سعد۔ 29۔ارباز۔ 20۔علی احمد۔ 15۔رنز بنائے۔
محمد اکرام نے چار۔ معیر سعید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے سول لائنز گریجویٹ کالج نے مطلوبہ ہدف چار کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
حسیب ناظم۔ 56۔محمد اکرام 18رنز بنائے۔ ایمرسن یونیورسٹی کی طرف سے ہاشم نے تین وکٹ حاصل کیں۔
مین آف دی میچ حسیب ناظم قرار پائے۔
محمد مرسلین ۔محمد آصف ایمپائر، رخسار ممتاز سکورر تھیں۔