Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر ڈویژن آرچری چیمپئن شپ کے لیے ملتان ڈویژن کے ٹرائلز آج ہونگے

انٹرنیشنل اولمپک ڈے کی مناسبت سے سپورٹس اینڈ یوتھ افئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے بھوربن مری میں 22 جون سے شروع ہونے والی انٹر ڈویژن آرچری چیمپئن شپ کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن کی مرد اور خواتین ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز آج سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد کیے جائیں گے۔

رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق اس ایونٹ میں ہر ڈویژن سے میل اور فی میل ٹیم شرکت کرے گی۔

اس سلسلہ میں ملتان ڈویژن کی ٹیم کے لیے ٹرائلز صبح دس بجے منعقد کیے جائیں گے، اس ایونٹ میں ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی ہوگی۔

منتخب ٹیم 22جون سے بھوربن مری میں منعقد ہونے والی دو روزہ انٹر ڈویژن آرچری چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔
ان ٹرائلز میں ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button