Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر یونیورسٹیز ویمن اسکواش ٹورنامنٹ لمز یونیورسٹی لاہور نے جیت لیا

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ہونے والے آل پاکستان نویں ایچ ای سی انٹر یونیورسٹیز وومن اسکوائش ٹورنامنٹ کو لمز یونیورسٹی لاہور نے جیت لیا۔

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی دوسرے جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تیسرے نمبر پر رہی۔

فائنل میچ میں لمز یونیورسٹی کی سارہ طارق اور حیاء العین نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی رخسار گل اور نور العین کو شکست دی۔

جیتنے والی ٹیم کو 32ہزار جبکہ رنر اپ کو 24ہزار روپے ، اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 18ہزار روپے نقد انعام کے ساتھ میڈلز اور ٹرافیاں بھی دی گئیں۔

تقسیم انعامات کی تقریب میں آر او ڈاکٹر طاہر محمود، چیئرمین ملتان فٹ بال ایسوسی ایشن میاں جاوید، چیئرمین اسکوائش ایسوسی ایشن ڈاکٹر ارج فرید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس عابدہ خان نے شرکت کی۔

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے آر او ڈاکٹر طاہر محمود نے کہا کہ خواتین کا کامیاب ٹورنامنٹ ملک میں خواتین کی غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button