انٹر زونل کرکٹ چمپین شپ سول لائنز کالج ملتان نے جیت لی

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر زونل کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپین شپ سول لائنز گریجویٹ کالج ملتان نے جیت لی، گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج بوریوالہ رنر اپ رہی۔
مہمان خصوصی پروفیسر شاہد گجر ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ سپورٹس سائنسز گورنمنٹ کالج بوریوالہ تھے۔
اس موقع پر پروفیسر منظور حسین پروانہ۔پروفیسر ندیم اقبال ۔پروفیسر فیاض۔بھی موجود تھے۔
سول لائنز کالج ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 180رنز بنائے۔حسیب ناظم۔53..اکرام 40.عمر خان۔36.رنز بنائے۔
گریجوئیٹ کالج بوریوالہ کی طرف سے احسن نے چار سلمان نے دو آوٹ کیے، بعد میں کھیلتے ہوئے بوریوالہ کالج نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 108رنز بناسکی .نعمان ۔30 ناٹ آوٴٹ ۔عکاشہ۔28.رنز بنائے۔
سول لائنز کالج کی طرف سے مہیر سعید۔3.حسیب ناظم 2.وکٹ حاصل کیں۔
اس طرح سول لائنز گریجویٹ کالج ملتان 72رنز سے چیمپین بن گیا۔
محمد آصف۔منظور لطیفی ایمپائر جنید آصف سکورر تھے۔