Breaking NewsEducationتازہ ترین
انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول کے امتحانات 20 اکتوبر 2023 شروع ہوں گے

تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔
جاری مراسلے کے مطابق امتحان کےلئے داخلہ فارم 14ستمبر سے جمع کرائے جائیں گے ،سنگل فیس کے ساتھ داخلے 25 ستمبر تک جمع کروائے جاسکیں گے، جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلے 26 سے 29 ستمبر سے جمع کروائے جاسکتے ہیں اور ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے تیس ستمبر سے 3 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکیں گے۔۔