Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 10سنٹرحساس قرار؛ دفعہ 144 نافذ ،سی ای اوز کو دھمکی آمیز مراسلہ بھی جاری

انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کےلئے ملتان کے 10مراکز کو حساس قرار دے دیاگیا، جس میں ایک جلالپور پیر والہ اور ایک شجاع آباد کا سنٹر ہےز جبکہ 8 سنٹر ملتان شہر کے ہیں۔

اطلاعات کے بعد ڈپٹی کمشنر ملتان نے دفعہ 144نافذ کردی ہے، جو 20 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔
ان سنٹروں میں کوئی بھی شخص 200 میٹر دور رہے گا۔

دوسری طرف محکمہ سکولز نے تمام سی ای اوز کو مراسلہ لکھا جس میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سنٹروں پر عملہ فراہم کرنا سی ای اوز کی ذمے داری ہوگی، اس دھمکی آمیز مراسلے میں کہا گیاہے کہ انٹر میڈیٹ پیپرز کے لیے سٹاف فراہم کریں، نہیں تو تمام تر ذمہ داری آپکی ہوگی، جس کے بعد سی ای اوز نے احتجاج کرنے والے عملے سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button