پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آج سے شروع ہونگے
انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2024 آج سے شروع ہوں گے، جس کےلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات بروقت اور ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، کوئی پیپر منسوخ نہیں کیا گیا ہے ، امتحانات میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
پرامن امتحانات کے لئے آر پی او، سی پی او اور ایس ایس پیز کو ہدایت جاری کردی گئی ہے، تحصیل کی سطح پر اے سی سٹی و صدر پر امن امتحان کو یقینی بنائیں گے ،امتحانات کی مانیٹرنگ کےلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔
دوسری طرف سرکاری الحاق شدہ ادارہ جات کے سربراہان اپنے ادارے کی انٹرمیڈیٹ (پارٹ سیکنڈ)کے ریگولر طلباء وطالبات کی رولنمبر سلپس تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائٹ سے آن لائن سٹم کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کر لیں، اگر کسی امیدوار کی رولنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو دفتر تعلیمی بورڈ سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کروائیں، پرائیویٹ اُمیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے مہیا کردہ پتہ جات پر ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔