Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہوگئے، ملتان اور بہاولپور بورڈز نے شکایات پورٹل قائم کردئیے

انٹرمیڈیٹ 2024 کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے، ذرائع کے مطابق ملتان بورڈ نے 211 امتحانی سنٹر بنائے ہیں، جن میں 107مردانہ اور106زنانہ سنٹر شامل ہیں جن میں سیکنڈ ائیر میں 80ہزار659اور فرسٹ ایئر میں 70 ہزار 432امیدوار شریک ہوں گے، جبکہ دو ہزار 581 سپروائزری سٹاف کو تعینات کیاگیا ہے، جبکہ بہاولپور بورڈ میں سیکنڈ ائر (فرسٹ ) سالانہ امتحان 2024ء میں 58598 طلباء وطالبات امتحان دیں گے، ان اُمیدواران کے لیے 155 مراکز بنائے گئے ہیں۔

دوسری جانب بورڈ نے گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر والدین اور طلباءو طالبات کی شکایات کے اندراج کے لیے "شکایات پورٹل کا قیام” عمل میں لایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ والدین اور طلباء امتحان میں بے ضابطگی کے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت ای میل یا فون پر کرسکتے ہیں، کیونکہ دھوکہ دہی اور امتحان سے متعلق دیگر بد دیانتی قانون کے تحت قابل سزا ہیں، جس میں قید (03 سال تک قابل توسیع )یا جرمانہ(5000روپے تک قابل توسیع)یا دونوں شامل ہو سکتے ہیں۔

سیکرٹری بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی کا کہنا ہے کہ شفاف امتحانات کا انعقاد اولین ترجیح ہے جس کےلئے زیر و ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی، عملے کو سختی سے ہدایت کی گئیں ہیں کہ کسی بھی منفی سرگرمی پر ان کے خلا ف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، اس لئے قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button