Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 19 اپریل سے شروع ہوں گے، رولنمبر سلپس جاری

تعلیمی بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان کی حدود میں واقع سکولوں کے سربراہوں اور اُمیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹر میڈیٹ (پارٹ سیکنڈ ) پہلا سالانہ امتحان 19 اپریل سے شروع ہو رہا ہے، سرکاری الحاق شدہ ادارہ جات کے سربراہان اپنے ادارے کی انٹرمیڈیٹ (پارٹ سیکنڈ) کے ریگولر طلباء | طالبات کی رولنمبر سلپس تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائیٹ سے آن لائن سٹم کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کر لیں ان کو جاری کرنے سے قبل اس پر درج کو الف کو اپنے ریکارڈ سے اچھی طرح چیک کرنے کے بعد رولنمبر سلپ پر موجود مخصوص جگہ پر اپنی مہر ثبت کریں گے۔

اگر کسی امیدوار کی رولنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو دفتر تعلیمی بورڈ سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کروالیں۔

پرائیویٹ اُمیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے مہیا کردہ پتہ جات پر ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں پرائیویٹ اُمیدواران رولنمبر سلپس بذر اور ڈاک موصول نہ ہونے کی صورت میں اپنا داخلہ فارم نمبر اور ٹوکن نمبر فیڈ کرکے تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائیٹ سے آن لائن سٹم کے ذریعے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کے کوائف آن لائن سسٹم میں بھی موجود نہ ہوں تو وہ فوری طور پر داخلہ فیس جمع کرانے کے ثبوت کے ساتھ ڈپٹی کنٹرولر (انٹر ) سے بالمشافہ رابطہ قائم کریں تاکہ اُسکی رو نمر سلپ جاری ہو سکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button