Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرمیڈیٹ کی پریکٹیکل نوٹ بکس جاری

انٹرمیڈیٹ کی فزکس، کیمسٹری، بیالوجی ، کمپیوٹر سائنس اور شماریات کی نئی پریکٹیکل نوٹ بکس جاری، صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ رواں سال سے نئی عملی نوٹ بکس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا امتحان لیں گے۔

تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کی فزکس، کیمسٹری، بیالوجی ، کمپیوٹر سائنس اور شماریات کی نئی پریکٹیکل نوٹ بکس جاری کردی گئیں ہیں۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام تعلیمی بورڈز اور تعلیمی اداروں کو مراسلہ بھجوا دیا۔صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈ رواں سال سے نئی عملی نوٹ بکس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا امتحان لیں گے۔

انٹرمیڈیٹ کی پریکٹیکل نوٹ بک میں اردو قواعد و انشاء کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی عملی نوٹ بکس کا اطلاق تعلیمی سیشن 2024 تا 2025 کے تعلیمی سال سے ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button