زکریا یونیورسٹی : فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں انٹرنیشنل ورکشاپ کا انعقاد
فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب میں تعلیم و تحقیق کے لیے ایک بہترین درسگاہ ہے، قومی اور بین الاقوامی سطح پر فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہت سے سیمینار، کانفررنسز اور ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کر چکی ہے جن کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ویٹرنری سے وابستہ افراد کے ساتھ ہم آہنگی اور مطابقت قائم رکھنا ہے۔
فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں دوسری ایک روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ون ہیلتھ کے تناظر میں خوراک اور پانی سے پھیلنے والی حیوان آور بیماریاں تھا۔ یہ تقریب جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت اور موضوع کے حساب سے ایک اہم ورکشاپ تھی۔
اس ورکشاپ کا انعقاد ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل ریسرچ پروگرامز فار یونیورسٹیز (HEC-NRPU) کے تحقیقاتی پراجیکٹ کی معاونت سے کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ون ہیلتھ کے مقصد کو اجا گر کرنا تھا تاکہ ویٹرنری ڈاکٹرز، طبی ماہرین اور دیگر ماہرین صحت کو ایک چھت کے نیچے لایا جا سکے تاکہ وہ اپنی سوچ اور مشترکہ خیالات کے تبادلے سے انسانوں اور جانوروں کو اس اہم حیوان آور بیماری سے بچانے کے لیے ممکنہ لائیحہ عمل اختیار کر سکیں۔
اس پروگرام میں تحقیق پر مبنی لیکچرز/ باہمی مذاکرات کے زریعے پیش کیا گیا تاکہ پاکستان اور بیرون ملک میں حیوان آور بیماریوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مقامی / عالمی سطح بیماریوں کے کنٹرول کے منصوبے مترب کیے جا سکیں۔
اس ایک روزہ تقریب کے پیٹرن ان چیف وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) ، چیف آرگنائزر اینڈ ریسورس پرسن ڈاکٹر میاں محمد اویس ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی ،مہمان خصوصی( سابقہ ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر،ریسورس پرسن ڈاکٹر شاکر جواد ہینری ایم جیکسن فاونڈیشن فار ایڈوانسمنٹ آف ملٹری میڈیسن یو ایس اے، آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان انور ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی ،آرگنائزر ڈاکٹر محمد رضا حمید چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بی زیڈ یو ملتان، ریسورس پرسن ڈاکٹر جواینا مککینزی سکول آف ویٹر نری سائنسز میسی یونیورسٹی نیوزی لینڈ، آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف بائیو سائنسز فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بی زیڈ یو ملتان، ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر نزمل ایچ نذیر ڈیپارٹمنٹ آف مائیکروبیالوجی اینڈ ہائجین بنگلہ دیش ایگریکلچرل یونیورسٹی بنگلہ دیش، ریسورس پرسن فاروق طاہر انٹیگرل گلوبل ہیلتھ (پاکستان ٹیم) یو ایس اے، ریسورس پرسن ڈاکٹر محمد کاشف سلیمی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف پیتھا لوجی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر احتشام خان ڈیپارٹمنٹ آف کلینیکل سائنسز کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز جھنگ تھے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز اللہ کا پاک کلام سے کیا گیا، تقریب کے افتتاح میں ڈاکٹر میاں محمد اویس نے اس ورکشاپ اور اس میں زیر بحث حیوان آور بیماریوں کی اہمیت بیان کی۔
تقریب کے ابتدا میں استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی ڈاکٹر محمد رضا حمید نے تمام شرکا کو خوش آمدید کہا اور تمام معزز مہمان گرامی کا اس دوسری ایک روزہ ون ہیلتھ ورکشاپ آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس پلیٹ فارم کو ایک انتہائی اہمیت کی حامل ورکشاپ قرار دیا۔
اس کے بعد چیف آرگنائزر اینڈ ریسورس پرسن ڈاکٹر میاں محمد اویس ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی نے اس ورکشاپ کے بنیادی مقاصد بیان کیے اور مہمانِ خصوصی سابقہ ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کو سٹیج پر مدعو کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے اپنے افتتاحی کلمات میں سب سے پہلے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور مختلف شعبہ جات کے تمام نمائندگان کی آمد اور خصوصی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پروفیسر اختر نے کہا کہ این آر پی یو کا یہ تحقیقی پراجیکٹ ہمارے اور جامعہ زکریا کے لیے ایک اعزاز ہے اور فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز اور لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کاوش سے حیوان آور بیماریوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر قابو پایا جاریا ہے۔ اس طرح معیشت کو مثبت فائدہ حاصل ہو گا اور ملک کی اقتصادی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بہاولدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے تمام شرکا، آرگنائزرز، ریسورس پرسنز، گیسٹ سپیکرز اور پروجیکٹ انوسٹی گیٹر کی کاوشوں کو سراہا اور لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹر میاں محمد اویس کی انتھک محنت کو تعریف کی۔
آپ نے تقریب میں موجود شرکا بالخصوص کلیہ بیطاری کے طلبہ و طالبات کو نظم و ضبط کی پابندی اور ریسرچ کلچر کے فروغ کی تلقین کی۔
فارمل سیشن کے اختتام پر معزز مہمانان گرامی میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ اس کے بعد ٹیکنیکل سیشن کا باقاعدہ آغاز ہوا، جس میں قومی اور بین الاقوامی محققین نے اپنے تحقیقی مکالہ جات پیش کیے اور ون ہیلتھ کے پیش نظر خوراک اور پانی سے پھیلے والی بیماروں سے بچاو کے لیے مختلف لائحہ عمل کو زیر بحث لایا گیا۔
ٹیکنیکل سیشن کے اختتام پر حیوان آور جرثوموں پر کام کرنے اور بیماریوں کی تشخیص سے متعلق ایک پریکٹیکل سیشن بھی رکھا گیا ، جس میں شرکا کے مابین دو عدد گروپس ( گروپ A اینڈ گروپ B ) تشکیل دے دیے گئے۔ اس پریکٹیکل سیشن کا مقصد تمام شرکا کو ہینڈ آن ٹریننگ دینا درکار تھا تاکہ سب شرکا خوراک اور پانی سے پھیلنے والی حیوان آور بیماریوں کی تشخیص اور ان پر قابو پانے کے لیے عملی مہارت حاصل کر سکیں۔
اس تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر نبیل اعجاز، ڈاکٹر محمد امجد علی، ڈاکٹر حامد منظور، ڈاکٹر محمد عرفان اللہ، ڈاکٹر ارتضی حسین، ڈاکٹر عبدالروف خالد، ڈاکٹر احسن فیاض، مس رمشہ نسیم اور مسٹر مسٹر ممتاز حسین شامل تھے۔
تقریب کے اختتام میں چیف آرگنائزر اینڈ ریسورس پرسن ڈاکٹر میاں محمد اویس ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی نے اختتامی کلمات کے ساتھ تقریب کی کامیابی پر سب مہمانان گرامی، منتظمین اور شرکا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔