Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : "خوراک میں جدت اور غذائیت کا تحفظ "بارے انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین نیوٹریشن میں انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان ” خوراک میں جدت اور غذائیت کا تحفظ ” کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرس میں قومی و بین الاقوامی سکالرز اور سائنسدانوں نے اپنے تحقیقی مکالے پیش کئے اور خوراک اور غذا ئیت کو درپیش چیلنجز اور مواقعوں پر تفصیلی سفارشات پیش کیں۔

انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان کی زیر نگرانی ہوا۔

بین الاقوامی مہمانان میں سر فہرست پروفیسر ڈاکٹر اسٹینلی (نائجیریا)، پروفیسر ڈاکٹر ٹرینر(انڈونیشیا)، احمد العریب (سعودی عرب)، ڈاکٹر امجد (ترکی)، ڈاکٹر انصر (آسٹریلیا) سے آن لائن ویڈیو کال سے شریک ہوئے۔

اسپیکرز میں ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹڑ عاصم فراز، ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق، ڈاکٹر رمضان شیخ، ڈاکٹر سعدیہ خان، ڈاکٹر خالد حسین، ڈاکٹر سبط ِ عباس، ڈاکٹر اسٹینلے، ڈاکٹر باؤ چنگ، ڈاکٹر کنزیٰ عزیز اعوان، ڈائٹیشن صائمہ لطیف، ڈاکٹر شغیف اعجاز، ڈاکٹر توصیف اصغر شامل تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان نے کہا کہ دنیا بھرمیں ۲۷ فیصد سے زائد آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے، جبکہ پاکستان میں آدھی سے زیادہ آبادی غذائی قلت کا شکار ہے، کسانوں کو جدید طرز کی ٹیکنالوجی کے استعمال کا عادی بنانے کی ضرورت ہے تا کہ فصلوں کی پیداوار کو بڑھا کر غذائی بحران پر خاطر خواہ قابو پایا جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر تمام اسپیکرز کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، اور تقریب کا اختتام پر بہترین حکمت عملی کو اپنانے کا عزم دہرایا گیا جس سے فصلوں کی بڑھوتری اور پیداوار کو ممکن بنا یا جاسکے۔

ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے کانفرس میں ماہرین کی طرف سے پیش کی جانیوالی سفارشات کا خلاصہ پیش کیا اور کہا کہ اس وقت خوراک میں جدت اور غذائیت کے تحفظ کیلئے عملی طور پر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بہترین غذائیت کی فراہمی ممکن بنا سکیں اور صحت مند و توانا نسل سامنے آئے جو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کرے۔

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے خوراک سب سے بڑا مسئلہ ہے، ہمارے میں چالیس فیصد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں بیماریوں کی شرح بھی بڑھ رہی ہے انسانی جسم کو متوازن خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button