Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے شعبہ پیتھالوجی کے زیر اہتمام دوسری انٹرنیشنل کانفرنس آج ہوگی
زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے شعبہ پیتھالوجی کے زیر اہتمام دوسری انٹرنیشنل کانفرنس آج ہوگی، جس کا عنوان ’’پانی اور خوراک کے ذریعے جانور سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریاں‘‘ ہے۔
کانفرنس کے فوکل پرسن پروفیسرڈاکٹرمیاں محمد اویس ہیں، جبکہ مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی شاہ ہوں گے۔
کانفرنس میں سابق ڈین پروفیسرڈاکٹر مسعود اختر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔