Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین یونیورسٹی : "نسل نو کی تعلیم و تربیت میں قرآن حکیم کا رہنما کردار” پر انٹرنیشنل سیمینار

دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ علوم اسلامیہ و شعبہ عربی کے زیر اہتمام "نسل نو کی تعلیم و تربیت میں قرآن حکیم کا رہنما کردار” کے عنوان سے ایک روزہ انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد ہوا ، جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی وائس چانسلر نے کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد الشرقاوی چیئرمین شعبہ تفسیر قرآن الازہر یونیورسٹی قاھرہ (مصر) اور ڈاکٹر ابو عائشہ خیری احمد حسین (ڈاکٹر خیری ابو عائشہ) مشیر تعلیم و تربیت وزارت تعلیم مصر نے بطور مہمان مقررین شرکت کی ۔

اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے اور سیمینار کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی، پروفیسر ڈاکٹر الشرقاوی نے اپنے لیکچر میں نسل نو کی تعلیم و تربیت میں قرآن حکیم کی محوری حیثیت کو واضح کیا اور کہا کہ قرآن کتابِ فطرت ہے اور اس نے اپنی متوازن تعلیمات کے ذریعہ ایک معتدل معاشرے کی داغ بیل ڈالی، اور آج نوجوانوں میں فرسٹریشن اور انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو قرآن کی مثالی تعلیمات کے ذریعہ روکا جاسکتا ہے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ قرآنی ھدایات سے روشناسی کا ایک جامع پروگرام تشکیل دیا جائے ۔

پروفیسر ڈاکٹر ابو عائشہ خیری نے قرآن فہمی کے لیے عربی زبان کی اہمیت واضح کی اور اس سلسلے اپنی وزارت کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔

ڈاکٹر مکیہ نبی بخش نے فوکل پرسن اور ڈاکٹر جویریہ نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے، سیمینار میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اور انکو یونیورسٹی سووینیئر اور سرائیکی اجرک اور دیگر تحائف پیش کیے۔

اس موقع پر ویمن یونیورسٹی ملتان اور الازہر یونیورسٹی کے مابین علمی تعاون کے امکانات و تجاویز پر بھی گفتگو کی گئی، اور باہمی تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاقِ کیا گیا ۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب، ڈاکٹر سعدیہ ارشاد، ڈاکٹر کنول رحمٰن اور دوسرے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button