Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ : دو روزہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹنگ کے زیر اہتمام دو روزہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 25 سے زائد نیشنل اور انٹرنیشنل جامعات کے سائنس دانوں نے حصہ لیا-

کانفرنس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا زراعت کے مختلف شعبوں جیسے کہ پلانٹنگ، اریگیشن، فرٹیلائزیشن، پیسٹ کنٹرول اور موسمیاتی تبدیلیوں کے کردار پر روشنی ڈالی، اسکے علاوہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس دورہ حاضر میں ہیلتھ، تعلیم، انوائرمنٹ اور بزنس کے شعبے میں بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

کانفرنس میں بیرون ملک سے پروفیسر ڈاکٹر ڈینیل پٹنم یو ایس اے ، پروفیسر ڈاکٹر سٹیفن مارز لینڈ نیوزی لینڈ ، پروفیسر ڈاکٹر میکائل کاسٹیٹے فرانس،پروفیسر ڈاکٹر آسیہ خان یو کے،پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباس سویڈن جبکہ ملکی جامعات میں سے پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان، پروفیسر ڈاکٹر ناجیہ، ڈاکٹر علی نواز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ڈاکٹر وقاص حیدر بنگیال کوہسار یونیورسٹی مری نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے کپاس کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ کپاس کی پاکستان میں اہمیت و کپاس کی بہتر کاشت اور کسانوں کی رہنمائی کے لیے آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔کپاس کے پتہ مروڑ وائرس کو کیسے ابتدائی مرحلے میں تشخیص اور وائرس کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری،ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر عائشہ حکیم، ڈاکٹر عامر حسین، ڈاکٹر ندیم اقبال سمیت دیگر فیکلٹی کسانوں اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button