Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی : دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس برائے فوڈ سکیورٹی اور ویلیو چین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس برائے فوڈ سکیورٹی اور ویلیو چین کی بہتری کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) اور وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کی۔

دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت فوڈ سکیورٹی اور ویلیو چین کی بہتری کے لیے ممکنہ حکمت عملی کی تیاری ہے۔

اس موقع پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ موجودہ فوڈ سکیورٹی کی صورتحال اور اس کی اہمیت کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے زراعت کی پیداوار میں بہت حد تک کمی آئی جس کی وجہ سے فوڈ سکیورٹی لیول متاثر ہوا۔

انٹرنیشنل گیسٹ سپیکر ڈاکٹر رے کلنز، ڈاکٹر مائیکل سپائیز، ڈاکٹر راجیندرا أھیکاری، ڈاکٹر ڈیانا چیلل نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک بالخصوص پاکستان اپنی زرعی ضروریات ویلیو چین کے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر اپنی معاشی حالت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کانفرنس کے آرگنائزر کی کوششوں کو سراہا ، اور مزید کہا کہ ہمارے لئے ایک زرعی ملک ہوتے ہوئے فوڈ سکیورٹی کا حصول بہت ضروری ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر ندیم ارشد، ڈاکٹر کینن پیکر،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، فیصل ڈاکٹر ناصر ندیم،ڈاکٹر محمد سمیع سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button