Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس نے ہائر ایجوکیشن کمیشن، برٹش کونسل، لندن ساؤتھ بینک یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے باہمی اشتراک سے دو روزہ "توانائی اور ماحولیات کی ترقی میں عالمی چیلنجز” کے موضوع پر تیسری انٹرنیشنل کانفرنس شرو ع ہوگئی ۔

رواں برس کانفرنس کا عنوان ’’عالمی چیلنجز توانائی اور ماحولیاتی ترقی میں‘‘ میں رکھا گیا ہے، کانفرنس میں ملتان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور برٹش کونسل کے نمائندے محمد احسان نے شرکت کی ۔

تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، اور تمام شعبوں کی چیئر پرسنز اور طالبات نے بھی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کی پیٹرن ان چیف وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ہم تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں، بہت سے بحرانوں سے دو چار دنیا میں موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی حفاظت آج کے دور کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہیں۔ان بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں ایک رکاوٹ یہ ہے کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کو صرف توانائی کے نقطہء نظر سے دیکھتے ہیں، جبکہ اس سیارے پر زندگی کو برقرار رکھنے کےلئے آپ کو اس کے مطابق اپنے رویے کو تبدیل کرنا ہوگا۔

ای لائف، سولرائزایشن انفراسٹرکچر بائیو فیول جیسے اقدامات اٹھانا ہوںگے، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر قائم کرنا ہوگا،ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے ، ہمیں گرین اور کلین ٹیکنالوجی سپلائی چینز کو لچکدار بنانا ہے۔

پاکستان کے لوگ ماحولیات کے بارے باشعور ہیں، اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں۔ماحول کو بہتر بنانے کےلئے ہم دنیا بھر میں کھاد کے متبادل کے طور پر قدرتی کاشتکاری کا ایک نیا ماڈل تشکیل دے سکتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ ہمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فائدہ دنیا کے ہر کسان تک پہنچانا چاہیے۔ آرگینک فوڈ کو فیشن اسٹیٹمنٹ اور کامرس سے الگ کر کے اسے غذائیت اور صحت سے جوڑنا ہماری کوشش ہونی چاہیے ۔

فوکل پرسن چیئرپرسن ڈاکٹر ملکہ رانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ فزکس نے تین برس قبل جو سفر شروع کیا تھا وہ کامیابی سے جاری ہے ،یہ کانفرنس اب مستقل طور پر یونیورسٹی کا کلینڈر کا حصہ بن گئی ہے، اور اس کی مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ اس کانفرنس کا اعلانیہ ہمیں انرجی اور ماحولیات سے نمٹنے کی راہیں دکھائے گا ، کانفرنس کے دو سیشنز میں مقررین اپنے پیپرز پیش کئے ۔

کانفرنس میں بیرون ملک سے ڈاکٹر طارق سجاد، ڈاکٹر زونیب علی، ڈاکٹر رابعہ خاتون، ڈاکٹر اوسوالڈو، ڈاکٹر جون برک ایچ اور ڈاکٹر صفیہ بارک زئی شرکت کررہے ہیں، نو سائنسدان نے آن لائن شرکت کی، اور جبکہ ملک بھر سے 22 سے زائد ماہرین تعلیم اور فزکس کے ماہر ویمن یونیورسٹی کے مہمان بنے ہیں ۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ڈاکٹر ملکہ رانی اور تمام آرگنائزر اور اسپانسرز کو انٹرنیشنل کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کانفرنس کے شرکاء میں شیلڈز تقسیم کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button