Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی : تیسری انٹرنیشنل کانفرنس "توانائی اور ماحولیات کی ترقی میں عالمی چیلنجز” اختتام پذیر

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن، برٹش کونسل، لندن ساؤتھ بینک یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے باہمی اشتراک سے دو روزہ تیسری انٹرنیشنل کانفرنس "توانائی اور ماحولیات کی ترقی میں عالمی چیلنجز” اس اعلامیہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی کہ ماحولیات کو بچانے اور انرجی کے مسائل پر قابو پانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنا ہوگی، اور حکومتی سطح پر مہم چلاکر عوام کو آگاہی دینا ہوگی، صحت کی دیکھ بھال کے لچکدار نظام کا قیام ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔

روایتی ادویات کا فروغ، توسیع اور مشترکہ تحقیق ہمارے تعاون کا مقصد ہونا چاہیے۔ توانائی اور ماحولیات کی ترقی کےلئے بین الاقوامی طور پر ایک دوسرے ساتھ جڑنا پڑے گا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 برسوں میں دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، کووڈ نے انسانیت کے تعاون اور مدد کے نقطہء نظر کو چیلنج کیا ہے، جس کی وجہ سے ریسرچ کرنے والوں کی ذمےداریاں بڑھ گئیں ہیں۔

ویمن یونیورسٹی نے ہمیشہ ایسے ایشو پر متحرک رول ادا کیا ہے جس سے عام آدمی جڑا ہے، ماحول اور انرجی آج پوری دنیا میں مسئلہ بناہوا ایسے میں اکیڈمیہ کی ذمے داری ہے کہ وہ ایسی ریسرچ سامنے لائیں جس سے انسانیت کو سکون ملے، یہ کانفرنس اب ایک مستقل ایونٹ بن چکی ہے یہ پلیٹ فارم تعلیمی اور صنعت کے سائنسدانوں، انجینئرز کے لیے بڑے مواقع فراہم کرے گا، یہاں اپنی ریسرچ کو شیئر کرنے اور زیر بحث لانے کی آسانی دی گئی ۔

کانفرنس جس کا مقصد تازہ ترین تحقیق اور نتائج پیش کرنا ہے، اس لحاظ سے کامیاب رہی کہ نوجوان ریسرچر نے بھی اپنا وژن پیش کیا۔

کانفرنس میں توانائی اور ماحولیاتی سائنس کے موضوعات پر مقالے دیکھنے کو ملے ، مختلف علاقوں سے آنے والے مندوبین کے نئے خیالات کے تبادلے کے مواقع ملے ہم ایسے ایونٹس مستقبل قریب میں بھی جاری رکھیں گے۔

اختتامی تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے شرکت کی، آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے تمام آرگنائزر میں سرٹیفکٹ تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button