Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں انگریزی کی کانفرنس ، 100سے زائد مقالے پڑھے گئے

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس بعنواں” لسانیات اور کثیر الضابطہ تحقیق ” کے دوسرے روز 100 تحقیقی مقالے پیش کئے گئے ۔

ادب اور لسانیات پر متعدد تکنیکی سیشنز کا اہتمام کیا گیا۔

ادب پر ​​پہلے سیشن کی صدارت مس سعدیہ ملک (لیکچرر، بی زیڈ یو) نے کی۔ دوسرے دو سیشن کی صدارت ڈاکٹر اکبر ساجد (اسسٹنٹ پروفیسر، نمل، ملتان کیمپس) نے کی۔

لسانیات پر ٹیکنیکل سیشن کی صدارت ڈاکٹر مسرور سبطین (ایسوسی ایٹ پروفیسر، گورنمنٹ کالج آف سائنس، ملتان)، ڈاکٹر تحسین زہرا (اسسٹنٹ پروفیسر، ایئر یونیورسٹی، اسلام آباد) اور مجاہد توروالی، یونیورسٹی آف سڈنی نے کی۔

ان سیشنز کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا ، جس نے شرکاء کے درمیان نتیجہ خیز مکالمے کو جنم دیا۔

مجموعی طور پر ان ٹیکنیکل سیشنز میں 100 پریزینٹرز نے اپنی تحقیق مقالے پیش کی۔

ایک پینل ڈسکشن بھی ہوئی جس میں تمام سیشن چیئرز، اور شرکاء نے حصہ لیا۔

ڈاکٹر میمونہ یاسمین خان (کانفرنس کی فوکل پرسن/چیئرپرسن، شعبہ انگلش) نےکہا کہ یہ کانفرنس ملک میں انگریزی زبان کے اساتذہ کی تخلیقی اور تدریسی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button