Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پائیدار مستقبل کےلئے میتھ انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی

ویمن یونیورسٹی کے شعبہ میتھ کے زیرا ہتمام دو سری دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی، پہلے روز 30 سے زائد ریسرچ پیپر پڑھے گئے۔

ترجمان کے مطابق دوسری دو روزہ کانفرنس ہائبرڈ موڈ پر منعقد کی گئی ہےز جس کا عنوان’’ پائیدار مستقبل کےلئے میتھ‘‘رکھا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر قمر رباب ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ریاضی تمام علوم کی ماں ہے جس کا اطلاق دیگر تمام شعبوں میں ہوتا ہے، مقداری ریسرچ میں نئے ٹرینڈ پیدا ہوچکے ہیں جن سے باخبر ہونا ضروری ہوگیا ہے۔

مسلمان ریاضی دانوں اس میدان میں اپنے جھنڈے گاڑھے، ریاضی کے میدان میں الخوارزمی، ثابت بن قرح، ابوکامل،الجایانی ودیگر نے کلیدی کردار ادا کیا اور دو صدیوں تک اس علم کا پرچار کیا اور قیادت بھی کی۔

ویمن یونیورسٹی اسی میراث کو لیکر ریاضی کے میدان میں بھی معیار ی ریسرچ کو فروغ دے رہی ہے، شعبہ ریاضی نے اپنی روایات کے مطابق کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ریاضی کے متعلق نئے آئیڈیاز سامنے آئیں گے۔

نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے پائیدار ترقی کے اہداف پر بات کی، ان کا کہنا تھا کہ میتھ کے بغیر انجینئرنگ نہیں ہوسکتی دراصل تمام سائنسی علوم میتھ کے گرد گھومتے ہیں ریاضی کو تمام علوم میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، حقیقی زندگی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ریاضی کا اطلاق۔ ریاضیاتی ماڈلنگ قدرتی طور پر بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔سائنس، انجینئرنگ ڈسپلن اور سوشل سائنس۔ ریاضیاتی ماڈلنگ تشکیل دینے کا عمل ہے حقیقی دنیا کے مسئلے کی نمائندگی اور حل کرنے کے لیے ریاضیاتی ماڈل کو بہتر بنانا پائیدار ترقی ہے۔ایسی ترقی جو آنے والی نسلوں کی صلاحیت پر سمجھوتہ کیے بغیر موجودہ ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

کانفرنس کی چیف آرگنائزر پروفیسرڈاکٹر قمر رباب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کا شعبہ ریاضی اپنی روایات کے مطابق معیاری ریسرچ کرنے والوں کےلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے، یہ کانفرنس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کانفرنس میں ملکی وبین الاقوامی محقیقن شرکت کررہے ہیں، ان کی ریسرچ سے ریاضی کے بارے میں نئے آئیڈیاز سامنے آئیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر کولوا رونی ڈوگل اسکولیونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز، برطانیہ،پروفیسر ڈاکٹر سٹیفنی وین ولیگنبریو نیورسٹی آفبرٹش کولمبیا، کینیڈاہائبرڈ موڈ میں کانفرنس میں خطاب کیا۔

پہلے سیشن کے اختتام پر شرکا میں شیلڈز تقسیم کی گئیں، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق بخاری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا، کانفرنس میں اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button