پودوں سے محبت کے عالمی دن کے موقع پر تقریب
ایم این ایس یونیورسٹی میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی کے زیر اہتمام پودوں سے محبت کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر پلانٹ فار لائف سوسائٹی نے پودوں کی محبت کو اجاگر کرنے کے لئے ناکارہ مواد کو استعمال کرتے ہوئے گھریلو پودوں کے گملے تیار کیے، جس میں پرانی بوتلیں پلاسٹک اور استعمال شدہ برتنوں کے گملے بنائے گئے۔
پودوں میں نامیاتی کھاد کو استعمال کرتے ہوئے مختلف انواع کے انڈور پلانٹ لگائے گئے، انڈور پودے گھروں میں سجاوٹ،خوشبو اور کمروں میں موجود آلودہ عناصر کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پلانٹ پر لائف سوسائٹی پودوں کے عالمی دن کے موقع پر پودوں کی لگن اور عملی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا فرض بھرپور طریقے سے انجام دے گی۔
مزید کہا کہ طلباء اپنے گھروں محلوں شہروں اور دیہات میں کچن گارڈننگ اور روف ٹاپ گارڈننگ کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دینے میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔
آخر میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی نے عالمی دن کی تقریبات میں سول سوسائٹی میں مفت پودے تقسیم کیے۔
اس موقع پر عمران محمود،ڈاکٹر مقرب علی،میجر ریٹائرڈ صفدر حسین سمیت بڑی تعداد میں طلباء وطالبات موجود تھیں ۔