Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان: زرعی یونیورسٹی میں نفسیاتی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں نفسیاتی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ذہنی بیماری کے متعلق اگاہی پیدا کر کے اس کی روک تھام کرنا ہے، اگر ہم رب کی رضا میں راضی رہیں گے تو اپنے لیے بھی اور معاشرے میں ہر فرد کے لیے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔اگر بندہ نفسیاتی طور پر مضبوط ہو تو بیماریوں پر بہتر انداز میں قابو پا سکتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا ڈین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کا کہنا تھا کہ معاشرے میں سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال جہاں ہماری اخلاقی اقدار سے دور کر رہا ہے، وہاں نفسیاتی امراض کا بھی باعث بن رہا ہے۔

تقریب میں ذہنی تناؤ کے حوالے سے کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی طالبہ مریم لطیف نے کہا کہ آج کا یہ دن طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔
ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک میں ایسے تہواروں کو بہت کم اہمیت دی جاتی ہے۔ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے حوالے اس سیمینار سے طلباء و طالبات میں شعور اور آگاہی پیدا ہوگی۔

ہمارے معاشرے میں اس قسم کی خرابیاں پیدا ہو چکی ہیں کہ ہم ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں، اور اس میں والدین بھی برابر کے شریک ہیں۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button