Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان ” غذائی اجزاء کا انسانی صحت میں کردار” تھا۔

سیمینار کے مقرر ڈاکٹر انصر رسول سلہریہ ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی آف میلبورن تھے، انہوں نے خوراک کے مختلف کیمیائی اجزاء اور ان کی انسانی صحت میں اہمیت سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر انصر رسول کے مطابق انسانی جسم کے لیے فعال پروٹین اور دیگر غذائیت سے بھرپور اجزاء کا استعمال ناگزیر ہے۔ ان کے بھرپور استعمال سے صحت کے ان گنت مسائل کا حل ممکن ہے۔

مزید براں انہوں نے اسٹریلیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں سکالرشپ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان نے طلباء کو پاکستان کے مسائل سے اگاہ کیا، اور نوجوان نسل کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر انصر رسول نے پی ایچ ڈی طلبہ وطالبات سے تفصیلی ملاقات کی اور تحقیق کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ
کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے اس سرگرمی کو بہت سراہا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ وطالبات اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

سیمینار میں ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر طارق اسماعیل، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر عدنان امجد، ڈاکٹر نوید اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button