Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کے شعبہ فلاحت کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سیمینار

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فلاحت کے زیر اہتمام ایک انٹرنیشنل سیمینار جس کا عنوان ‘تیز آبپاشی کے امکانات اور مواقع’ تھا کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خرم مبین ایسوسی ایٹ پروفیسر ایگرانومی نے اس حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کا احاطہ کیا، آئندہ کے لیے لائحہ عمل پر بات کی، ہالینڈ کے مسٹر لینر نے عالمی سطح پر اس طرز کی آب پاشی اور تحقیقی مقالہ جات کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ وائس چانسلر جامعہ زرعیہ ملتان ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ڈین کلیہ زراعت نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button