Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی ملتان : مٹی کے عالمی دن کے موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مٹی کے عالمی دن کے موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کی۔

یہ دن عالمی سطح پر ہر سال 5 دسمبر مٹی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

رواں سال مٹی کے عالمی دن کا موضوع”مٹی:یہاں سے خوراک شروع ہوتی ہے” تھا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ مٹی صرف ہمارا نہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کا بھی ریسورس ہےاس لیے ہمیں اس کا خیال کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ایام منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب وعدہ کریں کہ ہم حقیقی طور پر ایسے ریسورسز کا تحفظ کریں گے۔

زرعی یونیورسٹی ملتان مٹی کا میوزیم یعنی عجائب گھر بنائے گی ، جہاں پر طلباء اور مٹی یا زراعت سے جڑے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے لیے طرح طرح کے نمونے رکھے جائیں گے۔

انٹرنیشنل سپیکر ڈاکٹر جان ریزک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مٹی ہماری نہیں بلکہ ہم مٹی کے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہماری زمینوں میں نامیاتی مادہ نہ ہونے کے برابر ہے ، جس کی وجہ سے ہماری زمین کی پیداوار کھو چکی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق نے سامعین کو مٹی کے تحفظ کے سلسلے میں اٹھائے گئے، ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی کے اقدامات اور مختلف پروجیکٹس کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ نے ہمیشہ سے ماحول اور مٹی کے تحفظ کی کوشش کی ہے، اور اسی طرح زرعی یونیورسٹی ملتان میں مٹی کا عجائب گھر بنا کر ہم مزید سیڈ منی کے مسائل اور ان کے حل کی بات کریں گے۔

فوجی فرٹیلائزر کمپنی سے محمد ارشاد اور سینٹرل ادارہ تحقیق برائے کپاس سے ڈاکٹر فیاض احمد نے مٹی کے لیے یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا ، اور اس سے متعلق اپنے تجربات بتائے۔

اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے طلبا و طالبات کے مابین "مٹی :جہاں سے خوراک شروع ہوتی ہے_ کے موضوع پر ماڈل اور پوسٹر کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔

پوسٹر کمپیٹیشن میں حسیب الرحمان،پلوشہ سجاد، محمد طارق کے گروپ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ غنوی مقبول نے دوسری، ماہا سلیم اور حمنی افتخار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات کو شیلڈ بھی دی گئی۔

آخرمیں پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر باقر حسین،ڈاکٹر محمد عمران،ڈاکٹر احمد محمود،ڈاکٹر وزیر احمد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلبہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button