Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

وائلڈ لائف کنزرویشن کے دن سلسلے میں سیمینار

این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام وائلڈ لائف کنزرویشن کے دن کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کہا کہ دوسرے جانداروں پر انسانی اثرات اور موجودہ ماحول کی تبدیلی اور جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کے ساتھ ان کو محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔

طلباء و طالبات کے بنائے ہوئے پوسٹر اور ماڈلز کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کی تقریبات ہمارے نوجوانوں کے اندر اپنے ماحول اور دوسرے جانوروں سے محبت پیدا کرنے کا ذریعہ ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا نے کہا کہ جانوروں کی زندگی کو متاثر کرنے کی مختلف وجوہات کے ساتھ ان میں بیماریوں کے پھیلاؤ پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر طاہر روبی، ڈاکٹر ناہید بانو اور ڈاکٹر عزیز نے وائلڈ لائف کنزرویشن پانی کے اندر موجود جانوروں کی اموات،نسل کشی اور انسانوں کے درمیان ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ اور تدارک پر تفصیلی بات کی۔

اس وقت جہاں ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے وہیں انسانی اثرات نہ صرف دوسرے انسانوں بلکہ دوسرے جاندار(پودوں اور جانوروں)پر بھی نمایاں ہیں، آج کی اس تقریب کا بنیادی مقصد بھی آگاہی فراہم کرنا تھا۔

آخر میں طالب علموں کے درمیان پوسٹر اور ماڈلز کے مقابلوں کے ساتھ واک بھی کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر اصغر عباس، ڈاکٹر عاطف رحمان، ڈاکٹر کاشف، یسرا صمد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button