Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول آف اسپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت گرلز ملتان میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب

ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں عورتوں کے حقوق کی ادائیگی کا درس دیتا ہے، عورت کے بغیر گھر اور معاشرہ نامکمل ہے ۔

ورکنگ وومن ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ، اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ اپنے اداروں میں خواتین اساتذہ کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کررہا ہے تاکہ خواتین اساتذہ اچھے ماحول میں اپنے تدریسی فرائض سرانجام دے کر خصوصی بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمٹ گورنمنٹ سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت گرلز ملتان میں منعقدہ عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں سیمینار و آگاہی واک سے خطاب میں کہا، جس کی صدارت پرنسپل سکول مس ثمینہ رحمان نے کی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد نے مزید کہا ہے کہ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب میڈم صائمہ سعید نے پورے پنجاب میں سپیشل اہجوکیشن کے اداروں میں خواتین اساتذہ کیلئے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقنی بنانے کی ہدایات کی ہیں۔

اس موقع پر سپیشل ایجوکيشن سکول کی خواتين اساتذہ مس یاسمین، مس غزالہ، مس سعدیہ طارق، مسرت ذوالفقار مس منزہ، مس طوبٰی زیدی، و دیگر موجود تھیں۔

اس موقع پر پرنسپل اور خواتین اساتذہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئیے گئے۔ علاوہ ازیں اس موقع پر خواتين کے حقوق کو اجاگر کرنے کے لٸے واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button