Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلامی ممالک کی تنظیم فوڈ سکیورٹی آئی او ایف سی کے وفد کی زرعی یونیورسٹی آمد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں اسلامی ممالک کی تنظیم فوڈ سکیورٹی آئی او ایف سی کے وفد نے چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ ڈاکٹر مسعود۔جے۔آئی۔ماری اور پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی ڈائریکٹر پروگرامز اینڈ پراجیکٹس کی سربراہی میں دورہ کیا، اس دورہ کا بنیادی مقصد پاکستان کی انڈسٹری اور او۔آئی۔سی ممالک کے درمیان باہمی اشتراک کو مضبوط کرنا تھا اور کاروباری افراد کے لیے مواقع پیدا کرنا تھا۔

جس سے مزید کاروباری طبقہ اور کسانوں کے پاس اپنی پروڈکٹس برآمدات بڑھانے کے مواقع ملیں گے، جس سے نہ صرف کسان کی مالی صلاحیت پروان چڑھے گی بلکہ قومی جی ڈی پی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان او۔آئی۔سی اور انڈسٹری کے درمیان روابط میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی انڈسٹری اور اکڈیمیا کے ایک ساتھ کام کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

او ایف سی کے وفد نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے اس احسن اقدام کو سراہا۔

اس موقع پر ڈاکٹر شفیق پتافی،آصف مجید،رانا مشتاق، غلام فرید رائز ہے، سیف الرحمن سمیت یونیورسٹی کی فیکلٹی موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button