ای لائبریری میں تقریب کا انعقاد
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 146 ویں یوم ولادت کے مناسبت سے ای لائیبریری ملتان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ شرکاء نے علامہ اقبال کی شاعری کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے اس اہم دن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نسل نو کی تربیت و کردار سازی کے لیے فکر اقبال ناگزیر ہے۔
اقبال کے افکار و نظریات ہمارا قومی اثاثہ ہیں، اقبال بیسویں صدی کے عظیم مفکر، شاعر،مصنف، قانون و سیاست دان اور تحریک پاکستان کی ایک قد آور شخصیت کا نام ہے۔
انھوں نے کہا کہ شاعر مشرق کے آفاقی کلام نے برصغیر کے مسلمانوں کو سیاسی شعور اور قوم کو ایک سمت عطا کی۔ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے۔تحصیل سپورٹس آفیسر نور خان نے کہا کہ علامہ اقبال کی سوچ اور فرمودات اج بھی امت مسلمہ کو اتحاد و یگانگت کا درس دیتے ہیں۔اس عظیم مفکر کے نزدیک عمل ہی زندگی کا اصل نام ہے۔
اسسٹنٹ لائبریرین وقار احمد نے کہا کہ اقبال نے جس مسلم قومیت کا آفاقی تصور پیش کیا تھا اور جن مسائل کی پیشنگوئی کی تھی آج ہمیں ان مسائل کا سامنا ہے، جن سے نکلنے کے لیے فرمودات اقبال کو ہر سطح پر اپنانا اور اسے فروغ دینا ہوگا۔
اقبال نے مسلمانوں کو اتحاد و اتقاق کی تلقین کی اور غلامی کی نیند سوئے ہوئے مسلمانوں کو خودی کی تلقین کی، ان کی آفاقی شاعری سے اج بھی پوری دنیا استفادہ کر رہی ہے۔
اس موقع پر علامہ اقبال کی کتابوں پر مشتمل سٹال لگائے گئے تھے۔