Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایئر یونیورسٹی میں اقبال ڈے منایا گیا

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض سٹوڈنٹ کلب کے زیر اہتمام اقبال ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شاعرِ مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے کہاکہ کہ اگر اقبال نہ ہوتے تو برصغیر کے مسلمانوں کے پاس وہ ایٹمی طاقت نہ ہوتی جو پاکستان کی صورت میں ظاہر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تمام عالم اسلام پر اقبال کے کلام کے گہرے اثرات پر اہم اہل پاکستان بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں۔

کوئین میری کالج لاہور میں گزشتہ روز ’’یوم اقبال‘‘ کے سلسلہ میں ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔تقریب کی مہمان خصوصی پرنسپل ڈاکٹر عرفانہ مریم تھیں ۔

تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت اور نعت رسول مقبول ؐسے کیا گیا ۔

تقریب میں طالبات نے ولولہ انگیز تقاریر کیں، اور کلام اقبال کو ترنم کے ساتھ پڑھ کر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔

آخر میں تقریری اور پینٹنگ مقابلوں میں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button