Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : شعبہ اردو میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ڈاکٹر فرزانہ کوکب صدر نشیں شعبہ اردو کی زیرِ صدارت شعبہ اردو زکریا یونیورسٹی ملتان میں یومِ اقبال کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد امین صاحب نے بحیثیت مہمانِ اعزاز تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے کلامِ اقبال اور فکرِ اقبال کی روشنی میں موضوع کا مکمل احاطہ کیا۔
شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر محمد آصف نے موضوع کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا، جبکہ ڈاکٹر ظفر حسین ہرل نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دئیے۔
"اقبال اور آج کا نوجوان ” کے موضوع پر حبیبہ مبین نے تقریر کی، عائشہ سعید نے کلامِ اقبال تحت الفظ پڑھا جبکہ شہزادہ محمد شاہد اور سانول رمضان نے ترنم کے ساتھ کلام اقبال سنایا۔
تقریب میں شعبہ کے تمام اساتذہ ڈاکٹر خاور نوازش، ڈاکٹر شازیہ عنبرین ،ڈاکٹر حماد رسول اور کثیر تعداد میں طلباء شریک ہوئے۔