اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کی تقریب

گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عنایت علی قریشی ،فہیم اختر سمرا ، نذر محمد وینس ، مظفر لطیف ،امام الدین نے کہاکہ علامہ محمد اقبال نے شاعرانہ اور فلسفیانہ افکار کے ذریعے قوم کے تن مردہ میں روح پھونکنے کی کوشش کی۔
ملک و قوم کے لیے اقبال کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اقبال کی ذاتی زندگی میں بھی نوجوان نسل کے لیے کئی اسباق سربستہ ہیں، ہمارے نوجوان طلبہ کو اقبال کی پیروی میں اپنے اساتذہ کی عزت وتکریم کو اپنا شعار بنانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر قاری غلام حبیب سعیدی، صابر شکور نے کہا کہ اقبال ایک ہمہ جہت شخصیت تھے۔ اقبال کی فکر عصری تقاضوں سے کاملاً ہم آہنگ ہے۔
اقبال نے رواداری، عدم تشدد اور برداشت کے درس کو عام کرنے کی کوشش کرتے ہوتے نوجوان نسل کو اپنی امید کا محور و مرکز قرار دیا۔
اس موقع پر اس موقع پر سعید زاہد ، اقبال خان ، محمد ذیشان ، کامران اسلم ، قاری عاشق ودیگر شریک تھے ۔
اس موقع پر طلباء نے علامہ محمد اقبال کا کلام پیش کیا، اس موقع پر فلسطین میں شہداء کےلئے خصوصی دعا بھی کی ۔