Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

پاکستان دیوالیہ ہونے جارہا ہے ؟ بلوم برگ کی تشویشناک رپورٹ

امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد یورو بانڈ کی شرح منافع 19 فیصد تک پہنچنے کے بعد پاکستان میں معاشی تباہی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

یورو بانڈ ایک بین الاقوامی بانڈ ہے جو غیر مقامی کرنسی میں ہوتا ہے، اسے بیرونی بانڈ بھی کہا جاتا ہے۔

نیویارک میں قائم میڈیا کمپنی نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کچھ اعدادوشمار جاری کیے، جس میں یورو بانڈ کے منافع کی شرح میں 19 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ نے یورو بانڈ پر منافع کے منحنی خطوط سے متعلق اعدادوشمار کی روشنی میں آنے والا وقت معاشی تباہی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی بانڈز پر شرح منافع میں 8 مارچ کو ہونے والے اعتماد کے ووٹ کے بعد اضافہ ہوا، جب کہ تحریک انصاف کی حکومت کے اختتام پر بانڈز پر شرح منافع 6 فیصد تھی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی قرضہ پچھلی حکومت کے مقابلے میں اب تین گنا بڑھ گیا ہے۔

بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال زیادہ شرح منافع کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ رپورٹ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی معاشی کارکردگی کے اعتراف کے بعد سامنے آئی، کیونکہ عمران خان کی حکومت کے آخری سال میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا تخمینہ 5.7 فیصد تھا ،گزشتہ چند ماہ سے معاشی ترقی کی شرح پر جاری تنازعہ اس وقت ختم ہوگیا جب نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق وزیراعظم کے دور حکومت میں 5.5 فیصد کی بجائے 5.7 فیصد معاشی ترقی کے اعداد و شمار کو درست قرار دیا ، جس نے ناقدین کو خاموش کردیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button