Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی "اسلام امن و درگزر کا دین” کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان مقرر ڈاکٹر تنویر قاسم ڈائریکٹر پنچاب ہائر ایجوکیشن کمیشن تھے، جبکہ مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر اکمل وینس یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور تھے، تقریب کی صدرات پروفیسر میاں محمد نواز نے کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور انسان اپنا کردار اداکرتے ہوئے اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کریں جو کہ زمانہ موجود کی خاص ضرورت ہے۔

مہمان مقرر ڈاکٹر تنویر قاسم کہا کہ اسلام عفو و درگزر اور امن کا دین ہے، قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے بارہا انسان دوستی اور برداشت کا درس دیا ہے۔

ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک اس کی ایک خوبصورت مثال ہے، بطور طالب علم آپ لوگوں کا یہ فرض ہے اسلام کا یہ پیغام دینا بھر میں پھیلائیں، اور اس کا اصل روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔

تقریب میں میں پروفیسر ڈاکٹر عدنان طاہر صدر شعبہ انگریزی، پروفیسر ڈاکٹر ابرار عبدالسلام کنٹرولر امتحانات ایمرسن یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button