Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9 : افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور کے قلندرز کو شکست دے دی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے لیگ پہلے اورب افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان 74 اور آغا سلمان 64 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جبکہ الیکس ہیلز نے 36 اور کولن منرو نے 5 رنز بنائے۔
لاہور قلندرزکی طرف سے زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ رسی وین ڈیر ڈوسن 71 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کے اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 63 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے 36 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ فخر زمان 13 اور عبداللہ شفیق 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے تیمل ملز نے 2، شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، اور تیمل ملز پر مشتمل تھا۔

جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، لورکن ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویز، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، اور زمان خان پر مشتمل تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button