Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اسلامی جمعیت شجر سایہ دار ہے : سراج الحق

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسلامی جمعیت شجر سایہ دار ہے جس کی خوشبو سے پورا ماحول معطر ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعیت کی داستان قربانیوں، شہادتوں اور عزم و ہمت کی داستان ہے، جمعیت کا قافلہ رحمت اور امید کی نوید ہے، جمعیت اخلاق وکردار کا نام ہے جو پاکستان ہی نہیں پورے عالم اسلام کا فخر ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے طلبہ آج بھی اپنے حق سے محروم ہیں، یونین کی بحالی طلبہ کا آئینی ، جمہوری اور قانونی حق ہے ، لیکن اس جمہوریت کے دور میں طلبہ کو اُن کے جمہوری حق سے محروم رکھنا کہاں کی جمہوریت ہے۔

یہ ہماری حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے کہ جو طلبہ اس ملک کا اثاثہ ہیں انہیں تعلیمی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button